ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیگو سرائے میں بی جے پی پنچایت صدر کا گولی مار کر قتل

بیگو سرائے میں بی جے پی پنچایت صدر کا گولی مار کر قتل

Sat, 01 Jun 2019 11:44:59    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بہار کے بیگو سرائے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پنچایت صدر کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔بدمعاشوں نے بی جے پی پنچایت صدر گوپال کمار سنگھ کواس وقت قتل کیا، جب وہ اپنے گھر کے دروازے پر سویاتھا۔یہ واقعہ سگھول تھانہ کے تحت آنے والے امرور گاؤں ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق روز کی طرح گوپال سنگھ گھر کے دروازے پر چارپائی پر سوئے ہوئے تھے۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ صبح ان کے سر پر کسی نے تیز ہتھوڑا سے وار کیا اور پھر گولی مار کر قتل کر دیا،گھر والے بھی اس واقعہ سے کافی دیر تک بے خبر رہے۔گھر والوں کو اس واقعہ کی معلومات تب ملی، جب صبح انہیں اٹھانے گئے،گھر والوں نے پولیس سے پوچھ گچھ کے دوران کسی پر قتل یا بحث کرنے کی بھی بات نہیں بتائی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈر سے کسی کی رنجش بھی نہیں تھی۔واقعہ کی اطلاع پر سگھول تھانہ اور مفصل تھانہ پولیس موقع پر پہنچی۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ گوپال کمار پاؤں سے معذور تھے اور ملنسار شخص تھے،وہ کھیتی باڑی کر اپنی روزی چلاتے تھے اور وہ بی جے پی کے امرور پنچایت کے صدر کے طور پر کام کر رہے تھے۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے، لیکن ان کے قتل کس نے اور کیوں کیا، یہ ابھی صاف نہیں ہو پایا ہے۔واقعہ سے گاؤں والوں میں غم و غصہ ہے۔مشتعل لوگوں نے لاش کے ساتھ کچھ دیر کے لئے امرور چوک پر این ایچ 31 بھی جام کر دیا تھا۔
 


Share: